روس کی جانب سے جاسوسی کے الزام میں برطانوی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دینے پر برطانیہ نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
برطانوی وزارت خارجہ کے مطابق روس میں برطانوی سفارتکار کے خلاف الزامات مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں۔
وزارت خارجہ کے مطابق برطانوی سفارتی عملے اور ان کے اہلخانہ کو ہراساں کیا جانا کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔