• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین روس کے توانائی تنصیبات پر حملے روکنے کیلئے پر ایسا ہی ردعمل دینے کیلئے تیار : زیلینسکی

روس کے ساتھ جاری مذاکرات میں کوئی تعطل نہیں ہے، زیلینسکی - فوٹو: فائل
روس کے ساتھ جاری مذاکرات میں کوئی تعطل نہیں ہے، زیلینسکی - فوٹو: فائل

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ روس یوکرین کی توانائی تنصیبات پر حملے روکنے کیلئے تیار ہو تو کیف بھی اسی طرح کا ردعمل دے گا۔

اپنے بیان میں یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ جاری مذاکرات میں کوئی تعطل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کو اتحادی ممالک کی جانب سے روسی آئل سیکٹر پر حملے کم کرنے کے اشارے ملے ہیں۔

زیلینسکی کا کہنا تھا کہ یوکرین نے مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ توانائی تعاون کے حوالے سے معاہدے کیے ہیں، مشرق وسطیٰ کے رہنماؤں سے ملاقات میں فضائی دفاعی میزائلوں کی فراہمی کا معاملہ بھی اٹھایا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرین ایسٹر کے موقع پر جنگ بندی کے لیے بھی تیار ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید