• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب تک جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے کے رکن ہیں، اسکا احترام کرتے ہیں: ایران

بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ اب بھی فعال ہے، اسماعیل بقائی - فوٹو: فائل
بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ اب بھی فعال ہے، اسماعیل بقائی - فوٹو: فائل

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ جب تک جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے کے رکن ہیں معاہدے کا احترام کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ اب بھی فعال ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب امریکا اسرائیل انتہائی خطرناک حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ایرانی شہریوں کے ساتھ دوراندیشی سے پیش آئے اور ان کے حقوق کا خیال رکھے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے کے رکن ہیں معاہدے کا احترام کرتے ہیں۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران پر حملے کیے جارہے ہیں، ایران کے حقوق کا احترام نہیں کیا جارہا، ایسی صورتحال میں جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے کی افادیت پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید