روس نے کہا ہے کہ سخت پابندیوں کے باعث کیوبا کو تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی ضرورت ہے۔
ایک بیان ترجمان کریملن کا کہنا ہے کہ کیوبا کو تیل فراہم کرنا روس اپنا فرض سمجھتا ہے، روسی آئل ٹینکر کی کیوبا آمد خوش آئند ہے۔ روس آئندہ بھی کیوبا کو تیل کی فراہمی جاری رکھے گا۔
کریملن ترجمان کے مطابق کیوبا کو تیل کی سپلائی کا معاملہ امریکا کے ساتھ بات چیت میں بھی زیرِ بحث آیا تھا۔
دریں اثنا روس نے پیر کو کہا کہ اس کی جانب سے بھیجا گیا آئل ٹینکر ایک لاکھ میٹرک ٹن کروڈ آئل لیکر کیوبا پہنچ چکا ہے۔