ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پتھر کے دور میں بھیجنے کی ٹرمپ کی دھمکی پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غور سے سنو، 18 سال کی عمر میں رائفل کیساتھ میدان جنگ کا رخ کر چکا ہوں۔
تہران سے اپنے ردعمل میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مزید کہا کہ ہمیں وطن کی محبت میں مستقبل کی ہر امید، خون اور جوانیاں لٹانے کی عادت ہے۔
انھوں نے کہا کہ اگر میرے گھر کی جانب بڑھو گے تو پوری فیملی کا سامنا ہوگا، لاکڈ، لوڈڈ۔
اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ مقابلے میں ہمارا سر اونچا پاؤ گے، تو پھر سامنے آؤ۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کو آبنائے ہرمز کی بحالی سے مشروط کرتے ہوئے ایران کو پتھروں کے دور میں بھیجنے کی دھمکی دی تھی۔
اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے نئے صدر پہلے والوں سے کہیں کم شدت پسند اور کہیں زیادہ ذہین ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی نئی رجیم کے صدر نے ابھی امریکا سے جنگ بندی کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جنگ بندی کی درخواست پر غور کریں گے۔ درخواست پر تب غور کریں گے جب آبنائے ہرمز کھلی اور مکمل طور پر محفوظ ہوجائے گی۔