• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی محکمہ خارجہ نے بورڈ آف پیس چارٹر کے دستخط کنندگان کو نوٹیفکیشن جاری کردیا

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بورڈ آف پیس چارٹر پر دستخط کنندگان کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ 

بورڈ آف پیس پر دستخط کرنے والے ممالک کو نوٹیفکیشن رسمی طور پر بھیجا گیا۔ جس کے ذریعے رکن ممالک کی شمولیت تسلیم کی گئی ہے۔ 

پاکستان سمیت متعدد ممالک بورڈ آف پیس کا حصہ بن گئے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، ترکیہ، اردن کو بھی نوٹیفکیشن ارسال کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مصر، کویت، قازقستان، ازبکستان، آرمینیا، آذربائیجان، بلغاریہ، ہنگری، انڈونیشیا، منگولیا، مراکش، پیراگوئے اور ویتنام کو بھی نوٹیفکیشن ارسال کیا گیا ہے۔ 

امریکی حکام کے مطابق چارٹر کا مقصد عالمی امن اور تنازعات کا پُرامن حل ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید