• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹ اسکولوں کا ہفتے کی تین چھٹیوں کا پلان مسترد کر دیا

پرائیویٹ اسکولوں نے ہفتے میں تین چھٹیوں کا حکومتی پلان مسترد کر دیا۔

صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ہفتے میں 3 چھٹیوں کا فیصلہ غیر منطقی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 3 چھٹیاں تعلیمی سرگرمیوں کو شدید نقصان پہنچائیں گی، نجی تعلیمی اداروں کا نوٹیفکیشن فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ عیدالفطر اور حکومتی کفایت شعاری مہم کے تحت بند تعلیمی ادارے کل سے کھل گئے ہیں۔

تاہم محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اسکول پیر سے جمعرات تک کھلیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جمعے کی چھٹی کا اطلاق سرکاری اور پرائیوٹ اسکولز دونوں پر ہو گا جبکہ پیر سے جمعرات تک اسکول 8 بجے سے ڈیڑھ بجے تک کھلے رہیں گے۔

قومی خبریں سے مزید