دنیا کی سیر کے لیے نکلا جرمن سائیکلسٹ اسلام آباد پہنچتے ہی لٹ گیا۔
ذرائع کے مطابق فلپ سام نامی جرمن شہری نے رات گزارنے کے لیے اسلام آباد ایکسپریس وے پر تھانہ کھنہ کی حدود میں آنے والے علاقے میں کیمپ لگایا تھا۔
جرمن شہری جب اگلی صبح اٹھا تو اس کی سائیکل اور قیمتی کیمرہ دونوں چوری ہو چکے تھے۔
اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی جرمن سفارت خانے نے فوری طور پر مقامی حکام سے رابطہ کیا۔
سفارت خانے کی مداخلت پر اسلام آباد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور آرچرڈ اسکیم کے علاقے سے سائیکل اور کیمرہ دونوں برآمد ہو گئے۔
پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تھانہ کھنہ منتقل کر دیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔