40 سالہ اسپنر نعمان علی پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کے پلانز سے باہر ہو گئے جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ورک ایتھکس سے تھنک ٹینک مطمئن نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 سالہ اسپنر نعمان علی پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کے پلانز سے باہر ہو گئے ہیں، اب مستقبل میں ٹیسٹ کرکٹ میں بھی نوجوان اسپنرز کو آگے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پلانز میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے ہی نعمان علی کو ریڈ بال کیمپ میں نہیں بلایا گیا، آنے والے 5 ٹیسٹ میچز کے لیے ابرار احمد اور ساجد خان فرسٹ چوائس اسپنرز ہوں گے۔
نعمان علی نے آخری ٹیسٹ میچ مئی میں بنگلا دیش کے خلاف ڈھاکا میں کھیلا تھا جس میں انہوں نے 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
دوسری طرف فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ورک ایتھکس سے تھنک ٹینک مطمئن نہیں ہے جبکہ شاہین آفریدی کی طرح نسیم شاہ بھی مستقبل قریب میں پاکستان کے ٹیسٹ پلانز میں شامل نہیں ہیں۔
نسیم شاہ کو بھی آئندہ سیزن میں فرسٹ کلاس کرکٹ پر فوکس کرنے کا کہا گیا ہے۔
نسیم شاہ نے آخری ٹیسٹ دسمبر 2024ء میں جنوبی افریقا کے خلاف سنچورین میں کھیلا تھا۔