کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے اسرائیلی صدر پر ایران جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات پر زور دیا ہے۔
ویٹیکن سے جاری بیان کے مطابق پوپ لیو نے اسرائیلی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں اسرائیلی صدر پر زور دیا ہے کہ وہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے تمام راستے دوبارہ کھولیں۔
پوپ لیو نے اسرائیلی صدر پر شہریوں کی حفاظت اور بین الاقوامی اور انسانی قانون کے احترام کو فروغ دینے کی بھی تاکید کی۔