لندن کے میئر صادق خان کی حفاظت پر مامور پولیس افسران اسلحے کا بیگ سڑک پر بھول گئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بیگ جنوبی لندن میں میئر کی رہائش گاہ کے باہر ایک شخص کو ملا، مشکوک بیگ کی اطلاع پر پولیس پہنچی اور بیگ قبضے میں لے لیا۔
میٹ پولیس نے 5 افسران کو فرنٹ لائن ڈیوٹی سے ہٹا دیا ہے۔
میٹ پولیس کے ڈائریکٹریٹ آف پروفیشنل اسٹینڈرڈ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
میئر لندن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ سنگین غلطی ہے، فورس یقینی بنائے کہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر میئر لندن کو 2017ء سے پولیس سیکیورٹی حاصل ہے۔