وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کی ترقی، خوشحالی اور مضبوط دفاع میں اہم کردار ادا کیا۔
سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بھٹو نے 1973ء کے آئین کی تیاری اور منظوری میں تعمیری کردار ادا کیا اور یہ آئین پارلیمانی نظام کی مضبوطی اور جمہوریت کے فروغ میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھٹو نے عوامی طرزِ حکمرانی اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے قابلِ قدر اقدامات کیے تھے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھٹو نے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی بھی کی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔