• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور اسرائیل کا ایران میں اسپیشل پیٹروکیمیکل زون پر حملہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

امریکا اور اسرائیل نے ایران میں اسپیشل پیٹروکیمیکل زون پر حملہ کر دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان میں ماہشہر اسپیشل پیٹروکیمیکل زون میں متعدد دھماکے ہوئے ہیں اور اس حملے میں جانی نقصان کا خدشہ ہے۔

امریکی و اسرائیلی حملے میں بندرامام پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو بھی نشانہ بنایا گیا، حملے میں کمپلیکس کے کچھ سیکشنز کو نقصان پہنچا ہے۔

علاوہ ازیں بوشہر جوہری پاور پلانٹ پیری میٹر کے قریب پروجیکٹائل حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حملے سے بوشہر پاور پلانٹ کے مرکزی حصوں کو نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی پروڈکشن متاثر ہوئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید