• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی انتخابات سے قبل فالس فلیگ آپریشن کا انکشاف، پاکستان مخالف بیانیہ تیز

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

مغربی بنگال، آسام اور دیگر بھارتی ریاستوں میں انتخابات قریب آتے ہی ایک اور فالس فلیگ آپریشن بے نقاب ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق را سے منسلک بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے پاکستانی ریاستی اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیلوں میں قید بے گناہ افراد کو نشانہ بنا کر فالس فلیگ کا ماحول تشکیل دینے کی کوشش جاری ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی وزراء کے پاکستان مخالف بیانات دراصل سیاسی عزائم کے حصول کے لیے منظم منصوبہ بندی کا حصہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی انتخابات سے قبل پاکستان مخالف جذبات کو ابھار کر اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید