• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا پائلٹ بازیاب کروانے کے امریکی مشن کی ناکامی کا دعویٰ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ایرانی ٹیلی ویژن ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق تہران سے پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی سروس مین کو بازیاب کروانے کا آپریشن ناکام ہوا ہے۔

تہران سے ترجمان ختم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے مطابق دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اور 2 سی 130 طیارے تباہ کیے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ذلت آمیز شکست سے ثابت ہوا کہ امریکی فوج کو غلبہ حاصل نہیں۔

خیال رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ٹرمپ نے ایرانی پہاڑوں سے شدید زخمی حالت میں ایف 15 طیارے کے افسر کو بچانے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی صدر نے کہا تھا کہ ایرانی فوج افسرکو تلاش کر رہی تھی اور بہت قریب پہنچ گئی تھی، بچائے گئے افسر ایک نہایت معزز کرنل ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی سیکیورٹی حکام نے دعویٰ کیا کہ ایران سے امریکی پائلٹ بازیاب کروانے کے مشن میں اسرائیلی انٹیلیجنس نے امریکا کی مدد کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید