وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ صرف رجسٹرڈ گاڑیوں کو سبسڈی دی جائے گی، سبسڈی حاصل کرنے کےلیے ایکسائز میں رجسٹریشن لازمی ہے۔
وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ وزارت آئی ٹی، خزانہ اور اسٹیٹ بینک مل کر کام کر رہے ہیں، ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے سبسڈی ٹرانسفر کا عمل شروع کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم سپلائی چین میں کوئی خلل نہیں آنے دیا گیا، مشکل حالات میں عوام کو ریلیف دینا حکومت کی ترجیح ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ جاری ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں اسٹئیرنگ کمیٹی کام کر رہی ہے، عملدرآمد کمیٹی دن میں 3 بار پراگریس رپورٹ پیش کرتی ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ تین ہفتوں تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قیمتیں بڑھنے سے روکنے کےلیے حکومت نے129 ارب روپے خرچ کیے، وزیر اعظم نے پہلے دن سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے، پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے، ملک میں کہیں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قلت نہیں۔
بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکلز کےلیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی کا اعلان کیا گیا، پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز ٹرانسپورٹ کےلیے بھی پیکج کا اعلان کیا گیا۔