• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ اضافہ کسی حکومتی پالیسی کا نتیجہ نہیں: احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال—فائل فوٹو
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال—فائل فوٹو

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ اضافہ کسی حکومتی پالیسی کا نتیجہ نہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کو مشکلات کا ادراک ہے۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یہ ایران جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کا اثر ہے، ایرانی تیل تنصیبات پر گرنے والے میزائل دنیا کی 193 معیشتوں اور اربوں انسانوں کے روزگار پر گر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی اس عالمی صورتِ حال سے مستثنیٰ نہیں ہے، حکومت جنگ کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر فعال سفارتی کردار ادا کر رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے موٹرسائیکل سواروں، کسانوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے ریلیف اقدامات کیے ہیں، سرکاری اخراجات میں بھی نمایاں کمی کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس بحرانی صورتِ حال میں توانائی کی بچت ہر شہری کی قومی ذمہ داری ہے۔

قومی خبریں سے مزید