ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دھمکی آمیز رویے پر ردعمل دیا اور اس گھٹیا زبان کو اہل ایران کی توہین قرار دیا ہے۔
ایرانی عدلیہ کی خبر ایجنسی میزان پر ایران کے ردعمل میں کہا گیا کہ ایران کی استقامت اور مزاحمت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پاگل پن کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے اپنے بیان میں جو گھٹیاں زبان استعمال کی وہ ایرانیوں کی توہین ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں دھمکی دی کہ منگل کو ایران میں پاور پلانٹ اور برج ڈے گا، اسی روز یہ دونوں ایک ساتھ لپیٹ میں آئیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کو کھولو ورنہ تم جہنم میں دھکیل دیے جاؤ گے۔