کریملن کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دھمکی پر ردِعمل سامنے آ گیا۔
کریملن نے ٹرمپ کی جانب سے ایران کو دی گئی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔
کریملن کے مطابق اس وقت پورا مشرقِ وسطیٰ کا خطہ آگ کی لپیٹ میں ہے اور صورتِ حال انتہائی تشویش ناک رخ اختیار کر چکی ہے۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز نہ کھولنے پر دھمکیوں اور گالیوں کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے پرانی ڈیڈ لائن میں 24 گھنٹے کی توسیع کر دی۔
معاہدے کے لیے ڈیڈ لائن کا وقت منگل رات 8 بجے ایسٹرن ٹائم جاری کر دیا، جو ایران میں بدھ کی صبح 3:30 اور پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 5 بجے ہے۔