• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق بھارتی فوجی نے باغ سے امرود توڑنے والی 4 سالہ بچی کو باندھ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

---کولاج بشکریہ بھارتی میڈیا
---کولاج بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست ہماچل پردیش کا ایک انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا جہاں 4 سالہ بچی کو مبینہ طور پر ایک سابق فوجی نے اپنے باغ سے امرود توڑنے پر رسی سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے بچی کو پکڑ کر گھر کے اندر اس کے ہاتھ اور پاؤں باندھ دیے اور اسے مارا پیٹا، واقعے کے دوران بچی روتے ہوئے مدد کی اپیل کرتی رہی اور بار بار کہتی رہی ’انکل مجھے بچا لو۔‘

واقعے کا انکشاف اس وقت ہوا جب بچی کی مدد کے دوران بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد عوامی غم و غصے کے نتیجے میں پولیس حرکت میں آئی۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بچی کو فوری طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، دیہاتیوں نے بروقت پہنچ کر بچی کو ملزم سے آزاد کروایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی ہیلپ لائن پر شکایت موصول ہونے اور ویڈیو سامنے آنے کے بعد کارروائی کی گئی، ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ملزم کے خلاف بھارت کے قانون کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید