• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او پی ایف وفد کا جاپانی پارلیمان کا دورہ، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر گفتگو

اوور سیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز سید قمر رضا نے رکن بورڈ آف گورنرز چوہدری آصف محمود اور جاپان میں پاکستان کے سفیر عبدالحمید کے ہمراہ جاپان کی قومی پارلیمان نیشنل ڈائٹ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر وفد نے جاپان کے نمائندگان کے رکن اور سابق وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور کازویوکی ناکانے سے ملاقات کی جو چوہدری آصف محمود کے دیرینہ دوست بھی ہیں۔

یہ ملاقات نہایت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی، جس میں پاکستان اور جاپان کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور جاپان میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں جانب سے عوامی روابط کے فروغ، ثقافتی تعاون کو وسعت دینے اور مستقبل میں باہمی مفاد کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وفد نے اس امر پر زور دیا کہ جاپان میں پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔

او پی ایف کے چیئرمین سید قمر رضا نے اس موقع پر کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی فلاح، ان کے مسائل کے حل اور ان کے لیے بہتر سہولیات کی فراہمی او پی ایف کی اولین ترجیح ہے، جبکہ جاپان کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

قومی خبریں سے مزید