• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹیمس ٹو خلا باز چاند کے مدار میں داخل، زمین سے دوری کا نیا ریکارڈ

کراچی (نیوز ڈیسک) آرٹیمس ٹو خلا باز چاند کے مدار میں داخل، زمین سے دوری کا نیا ریکارڈ ،زمین سے 2لاکھ 52ہزار 757میل فاصلہ، چاند سے 8 ہزار کلومیٹر آگے جا کر 1970 اپولو 13 کا ریکارڈ توڑ ینگے، چاند کے تاریک حصے کی نئی تصاویر لی جائیں گی، لینڈنگ مقامات کا جائزہ لیا جائیگا،40 منٹ زمین سے رابطہ منقطع رہیگا۔ گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ناسا کے آرٹیمس ٹو مشن کے چار خلا باز پیر کو چاند کے قریب پرواز کے دوران زمین سے سب سے دور جانے کا نیا ریکارڈ بنانے والے ہیں۔ خلا باز ریڈ وائزمین، وکٹر گلوور، کرسٹینا کوچ اور جیریمی ہینسن چاند سے تقریباً 8 ہزار کلومیٹر آگے جائیں گے اور 1970 کے اپولو 13 کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔

دنیا بھر سے سے مزید