ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے مشرق میں واقع الجبیل تیل تنصیب پر بڑی آگ بھڑک اٹھی ہے۔
آگ کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے یہ نہیں بتایا گیا کہ آگ کیسے لگی تاہم آگ کے شعلے میلوں دور سے دیکھے جاسکتے ہیں اور دھوئیں کے بادل آسمان کو گھیرے ہوئے ہیں۔
سعودی عرب کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئرڈیفنس نظام نے مشرقی علاقے پر فائر کیے گئے سات بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کردیا ہے۔
ان میزائلوں کا ملبہ ایک توانائی سے متعلق ایک تنصیب پر گرا۔جس سے پیدا نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔