کراچی (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر بچوں کی اسمگلنگ بے نقاب، میٹا کو قانونی دباؤ کا سامنا، کمپنی کے پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹاگرام بچوں کی جنسی اسمگلنگ کیلئے استعمال ہوتے رہے،تحقیقات میں انکشاف، اسمگلرز نجی پیغامات، خفیہ اکاؤنٹس کے ذریعے کم عمر بچوں کو نشانہ بناتے تھے، نشاندہی پر بھی کارروائی نہیں کی جاتی تھی۔برطانوی اخبار دی گارڈین کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ میٹا کے پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹاگرام بچوں کی جنسی اسمگلنگ کے لیے استعمال ہوتے رہے۔