• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا جوابی وار، حیفہ میں 4 اسرائیلی ہلاک

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

امریکی و اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر جوابی وار کرتے ہوئے حیفہ میں چار افراد کو ہلاک کردیا، بیس سے زائد مقامات کو پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا۔

تل ابیب میں اسرائیل کے مرکز میں متعدد علاقے دھماکوں سے لرز اُٹھے، وسطی اسرائیل میں اٹھائيس اہم عمارتوں کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق، اسرائیلی فوج نے کئی میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی میڈيا کے مطابق مختلف سمتوں سے ہوئے حملوں کے باعث اسرائیلی دفاعی نظام ناکام ہورہا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکا اور اسرائیل سے تعلق رکھنے والے بحری جہازوں پر بھی حملے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ حملے کے بعد امریکی جنگی جہاز کو جنوبی بحر ہند کی طرف جانا پڑا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید