ترکیے کے شہر استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
استنبول کے گورنر کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک حملہ آور ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
گورنر کا کہنا ہے کہ تقریباً ڈھائی سال سے قونصل خانے میں کوئی اسرائیلی ڈپلومیٹ موجود نہیں، اسرائیلی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے رائفلز اور گنز سے لیس تھے۔
ترک وزیر انصاف کا کہنا ہے کہ استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کے قریب فائرنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا کہ استنبول میں فائرنگ واقعے کی رپورٹ سے آگاہ ہیں، فائرنگ واقعے کے وقت قونصل خانے میں اسٹاف موجود نہیں تھا۔