امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر نیٹو کو کاغذی شیر قرار دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تازہ بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جاپان اور جنوبی کوریا نے بھی ہماری مدد نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، بحرین اور کویت کا ہمارے ساتھ تعلق شاندار رہا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کویت نے ہمارے 3 طیارے مار گرائے، انہیں ہمارے پیٹریاٹ میزائل چلانے نہیں آتے تھے۔
امریکی صدر نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی وزیرِ اعظم کا ذکر کیا اور کہا کہ شہباز شریف کے مطابق اگر میں جنگ نہ رکواتا تو 3 سے 5 کروڑ لوگ مارے جاتے۔