متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشیر انور قرقاش نے کہا ہے کہ امارات نے جنگی صورتحال میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی خودمختاری اور قومی وقار کا مؤثر دفاع کیا ہے۔
انور قرقاش نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن کی جارحیت کے باوجود ملک کی ترقیاتی کامیابیاں محفوظ رہیں اور ریاستی استحکام متاثر نہیں ہوا، متحدہ عرب امارات خطے کی پیچیدہ اور بدلتی ہوئی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
اُنہوں نے زور دیا کہ اماراتی قیادت مستقبل کی تشکیل میں مضبوط اور مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔
انور قرقاش نے یہ بھی کہا کہ طاقت، استحکام اور ثابت قدمی پر مبنی اماراتی ماڈل آنے والے وقت میں مزید مضبوط ہوگا جو خطے میں امن اور ترقی کے لیے اہم ثابت ہوگا۔