تحریک انصاف کی لیاقت باغ میں جلسے سے متعلق درخواست مسترد کردی گئی۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق جلسے سے متعلق درخواست پر ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی میں جائزہ لیا گیا، سیکیورٹی اور امن و امان کی موجودہ صورتحال میں جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے، ایسے میں سیاسی جلسہ خطرناک ہوسکتا ہے، لیاقت باغ جیسے حساس مقام پر جلسے کی سیکیورٹی کے لیے بڑے پیمانے پر وسائل درکار ہوتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ توانائی بحران اور کفایت شعاری بچت اقدامات میں اتنے وسائل بروئے کار لانا ممکن نہیں، موجودہ حالات میں بڑے عوامی اجتماع کے لیے درکار انتظامی، لاجسٹک وسائل فراہم کرنا چیلنج ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کی سفارشات پر جلسے کی درخواست مسترد کر رہے ہیں۔