حوثی ملیشیا نے عدن میں صدارتی محل قصر معاشیق پر میزائل حملہ کردیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یمنی وزیر نوجوانان نایف بکری نے میزائل حملے کی تصدیق کردی۔
وزیر نوجوانان کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا نے صدارتی محل پر کم از کم 5 میزائلوں سے حملے کیے۔
یمنی وزیر نے بتایا کہ میزائل حملے میں صدارتی محل کے 2 محافظ جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔