• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدینہ منورہ کے اوپر میزائل انٹرسیپٹ کر کے تباہ کر دیا: سعودی اتحادی فوج

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ مدینہ منورہ میں کروز میزائل کو انٹرسیپٹ کر کے تباہ کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ترجمان سعودی اتحادی فوج کی جانب سے جاری بیان میں یہ بات کہی گئی ہے۔

ترجمان کے جاری کیے گئے بیان کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے سعودی سر زمین کی طرف داغے جانے کے فوری بعد اس کروز میزائل کا سراغ لگایا، اس کی نقل و حرکت پر نظر رکھی اور مدینہ ریجن میں اسے مار گرایا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اتحادی کمانڈ دشمن کے فضائی اہداف کا مقابلہ کرنے کے لیے انتہائی مستعد اور مکمل چوکس ہے۔

ترجمان سعودی اتحادی افواج نے خطرات کو ناکام بنانے، شہری اثاثوں اور اسلامی مقدسات کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید