• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: اسرائیلی فورسز کی جنگ بندی خلاف ورزیاں جاری، 24 گھنٹوں میں 4 فلسطینی شہید، 9 زخمی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 4 فلسطینی شہید اور 9 زخمی ہوگئے۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 1 ہزار 505 فلسطینی شہید ہوچکے، جنگ بندی کے دوران ہونے والے اسرائیلی فوجی حملوں میں 5 ہزار 332 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 

وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 74 ہزار 396 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں جنگ کے آغاز سے اسرائیلی فوجی حملوں میں1 لاکھ 75 ہزار 449  فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید