سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹر سڈل کو اُن کی خاتون دوست نے بھی چاچا کہہ دیا ہے۔
پیٹر سڈل نے لاہور لیگ کے اختتام پر سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی تھی، جس پر فاسٹ بولر کی دوست نے کمنٹ کرتے ہوئے چاچا لکھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
پیٹر سڈل کو چاچا کہنا آسٹریلوی لیگ بی بی ایل میں حارث رؤف نے شروع کیا، لاہور لیگ کے دوران پریس کانفرنس میں سڈل نے انکشاف کیا تھا کہ ملتان کے کھلاڑی بھی چاچا کہہ کر پکارتے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ افتخار احمد لوکل اور وہ غیر ملکی چاچا ہیں۔
چند روز قبل ایک پوسٹ میچ گفتگو میں اسٹیو اسمتھ نے پیٹر سڈل کو چاچا کہہ کر مخاطب کیا تھا۔
پی ایس ایل 11 میں 41 سالہ پیٹر سڈل اور اسٹیو اسمتھ ملتان سلطانز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔