• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد نے کہا میں تمہیں اسکرین پر دیکھنے کے 50 روپے بھی نہیں دوں گا، آیوش شرما

تصویر، بھارتی میڈیا
تصویر، بھارتی میڈیا

بالی ووڈ اداکار اور سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما نے بتایا ہے کہ اداکار بننے کا فیصلہ کیا تو والد نے سخت مخالفت کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 35 سالہ آیوش شرما نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی دنوں کی روداد سنادی اور کہا کہ میں تعلیم کے بہانے ممبئی آیا، اصل مقصد اداکاری تھا، کالج میں حاضری کم ہونے پر والد نے بلایا اور میرے رویے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ابتداء طور پر میں نے خاندان سے اداکار بننے کی خواہش چھپائی تھی، پھر بتایا تو والد نے نہ صرف میری صلاحیتوں پر سوال اٹھائے بلکہ مالی مدد بھی بند کردی۔

اداکار نے مزید کہا کہ والد نے میری ظاہری شکل و صورت اور شخصیت پر تنقید کی اور کہا تم ہیرو نہیں بن سکتے، میں تمہیں اسکرین پر دیکھنے کےلیے50 روپے بھی نہیں دوں گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا، جب میرے پاس صرف 20 روپے رہ گئے تھے، میں نے فلم لانچ کےلیے 10 کروڑ مانگے تو والدہ نے مجھے ’لنگڑا گھوڑا‘ کہہ دیا۔

آیوش شرما نے یہ بھی کہا کہ آخر میں دادا نے مداخلت کی، انہوں نے والد کو قائل کیا، جس کی وجہ سے مجھے موقع ملا اور بالآخر بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے میں کامیاب ہوا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید