ہالینڈ نے امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ ٹام بیرینڈسن کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ نے امن اور فائر بندی کیلئے پاکستان کی ثالثی کو سراہا اور دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر لبنان میں جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔