شہری کی غلط ای چالان کرنے کے خلاف درخواست پر ٹریفک پولیس کی ریویو کمیٹی نے چالان منسوخ کر دیا۔ ٹریفک پولیس نے ایڈیشنل سیشن عدالت جنوبی کی عدالت میں رپورٹ جمع کرادی۔
ایڈیشنل سیشن عدالت جنوبی کی عدالت میں ٹریفک پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی، جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس کی ریویو کمیٹی نے شہری کی شکایت تسلیم کرتے ہوئے چالان منسوخ کر دیا ہے۔
عدالت نے کہا کہ متعلقہ کمیٹی نے درخواست گزار کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ٹریفک پولیس کو ای چالان میں احتیاط برتنی چاہیے، عدالت نے درخواست نمٹا دی۔
درخواست گزار کا موقف تھا کہ 27 فروری کو صدر میں غلط پارکنگ پر 10ہزار روپے کا ای چالان جاری کیا گیا تھا، گاڑی پارک نہیں کی بلکہ ایک منٹ سے بھی کم پک اینڈ ڈراپ کے لیے روکی تھی۔
اس میں مزید کہا گیا کہ جس مقام پر ای چالان کیا گیا وہاں غیر قانونی موٹر سائیکلیں پارک کی جاتی ہیں۔ٹریفک پولیس تجاوزات ختم کروانے کے بجائے مخصوص افراد کو نشانہ بنا رہی ہے۔