• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈیز کو 183 رنز کا ہدف دیدیا

تصویر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فیس بک
تصویر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فیس بک

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 18ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈیز کو 183 رنز کا ہدف دیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 182 رنز بنائے۔

کپتان سعود شکیل نے 42، رئیلی روسو 53، حسن نواز 39، سیم ہارپر 8 اور خواجہ نافع نے 6 رنز بنائے جبکہ جہانداد خان 21 اور کاشف 1 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ایونٹ میں دونوں ٹیموںنے 4،4 میچز کھیلے ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 1 میں فاتح رہی جبکہ راولپنڈیز تاحال جیت کی تلاش میں ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید