لبنان کے وزیر اعظم نواف سلام نے اقوام متحدہ اور امریکا کا دورہ مؤخر کردیا۔
نواف سلام نے کہا ہے کہ وہ اپنے امریکا کے متوقع دورے کو ملتوی کر رہے ہیں، کیونکہ بیروت میں رہ کر حکومتی امور کی نگرانی کرنا ضروری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں لبنانی وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے اندر جاری صورتحال کے پیش نظر میں نے اقوام متحدہ اور امریکا کے اپنے دورے کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ میں بیروت میں رہ کر حکومتی کاموں کی نگرانی کر سکوں۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل ایک لبنانی حکومتی ذریعے نے جمعہ کو بتایا تھا کہ سلام آئندہ دنوں میں واشنگٹن کا دورہ کرنے والے تھے، خاص طور پر اس کے بعد جب اسرائیل نے لبنان کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کی تھی۔