• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی آئل ریفائننگ بحالی کا عمل جاری، دو ماہ میں 80 فیصد صلاحیت بحال ہونے کی امید

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ایران کی آئل ریفائننگ کی بحالی کا عمل جاری ہے، دو ماہ میں 80 فیصد صلاحیت بحال ہونے کی امید ہے۔

 ایرانی نائب وزیر تیل محمد صادق عظیمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ حملوں میں تباہ ہونے والی آئل ریفائننگ صلاحیت آئندہ 2 ماہ کے دوران 70 سے 80 فیصد تک بحال ہونے کی توقع ہے۔ 

انہوں نے مزید بتایا کہ لاوان ریفائنری کا کچھ حصہ تقریباً 10 دن کے اندر دوبارہ کام شروع کر دے گا، ملک بھر میں ریفائنریز، ٹرانسمیشن لائنز، آئل ڈپو اور ہوائی جہازوں کو ایندھن فراہم کرنے کی تنصیبات کو بار بار نشانہ بنایا گیا، ملبہ ہٹانے اور خراب آلات کی تبدیلی کے لیے ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں، جن میں لاوان جزیرے کی ریفائنری بھی شامل ہے۔

ادھر سابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکی نائب صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو یہ بات سمجھنا ہوگی کہ وہ ایران پر اپنی شرائط مسلط نہیں کر سکتا۔

 انہوں نے کہا کہ اب بھی صورتحال کو سمجھنے کے لیے دیر نہیں ہوئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید