امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک آئین و قانون کی بالا دستی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا، مرضی کی ترامیم سے آئین کا حلیہ بگاڑ دیا گیا ہے۔
منصورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وکلاء برادری آئین کی بحالی کے مشن کو لے کر آگے بڑھے، اقتدار پر مافیاز نے قبضہ کرلیا ہے، احتساب کا کوئی نظام نہیں ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ عوام کی تائید کے بغیر کوئی حکومت مشکل حالات کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔