• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا جنوبی لبنان میں ریڈ کراس سینٹر پر حملہ، 1 شخص جاں بحق

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

جنوبی لبنان کے شہر تائر میں اسرائیل کے ریڈ کراس سینٹر پر حملے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

لبنانی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملے میں ریڈ کراس کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

اس سے قبل جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے میں 5 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے تھے، حملے میں متعدد گھروں اور اسکول کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔

لبنانی سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج نے بنتِ جبیل شہر کے تمام داخلی راستوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، جبکہ حزب اللّٰہ کے ساتھ شدید لڑائی جاری ہے۔

 حزب اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک دن میں اسرائیلی ٹھکانوں پر 43 حملے کیے، جن میں راکٹ اور ڈرون حملے شامل ہیں۔

 اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں راکٹ حملے سے 2 اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں، اسرائیلی فضائیہ نے نباطیہ اور دیگر علاقوں پر مزید حملے کیے جبکہ حزب اللّٰہ نے بھی شمالی اسرائیل کے شہروں پر راکٹ حملے کیے۔

لبنان کی وزارتِ صحت ک مطابق 2 اپریل سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 165 بچوں سمیت 2 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور ساڑھے 6 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے اسرائیل کے زیرِ قبضہ لبنان کے سرحدی علاقوں کے دورے کی ویڈیو جاری کر دی، جس میں لبنان پر حملے اور قبضہ جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید