• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کفایت شعاری مہم، غیر ترقیاتی اخراجات پر 25 فیصد کٹ لگا دیا، مجتبیٰ شجاع الرحمٰن

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کہا خطے میں جاری جنگ کے سبب عالمی سطح پر فیول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور رسد میں کمی کے باوجود معاشی سرگرمیوں کو بحال رکھا جا رہا ہے ۔ اس مقصد کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت پر ہفتہ وار بنیادوں پر خصوصی سبسڈی دی جا رہی ہے ۔صوبائی سطح پر سرکاری اداروں میں فیول کے استعمال کو 50 فیصد تک کم کیا جا رہا ہے۔ غیر ترقیاتی اخراجات پر 25 فیصد تک کٹ لگا دیا گیاہے ۔ ضرورت پڑنے پر ترقیاتی اخراجات میں بھی کمی کی جائے گی ۔ ان خیالات صوبائی وزیر نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر کیا جہاں چیمبر کی جانب سے کفایت شعاری اقدامات اور صوبے کی مجموعی اسٹریٹجک معاشی پالیسی کے موضوع پر مکالماتی سیشن کا اہتمام کیا گیا تھا۔
لاہور سے مزید