کراچی(اسٹاف رپورٹر) سید محمد طحہ نے 15 اپریل 2026سے کے-الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ باضابطہ طور پر سنبھال لیا ہےتوانائی کے شعبے میں تین دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط تجربے کے حامل سید محمد طحہ ٰ پاکستان کے توانائی کے شعبے کے ایک اہم موڑ پر اس ادارے میں واپس آئے ہیں وہ ایک ترقی پسند سربراہ کے طور پر جانے جاتے ہیں جو پیچیدہ ریگولیٹری تبدیلیوں سے نمٹ کر ادارے کو بہترین آپریشنل کارکردگی اور مالیاتی بحالی کی طرف گامزن کرتے ہیں عہدہ سنبھالنے پرکے-الیکٹرک نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ۔