میرپورماتھیلو(غلام حسین سومرو)کچھ روزقبل عادلپورتھانہ کی حدودگوٹھ وزیرچاچڑکی رہائشی 16سالہ لڑکی حوران دخترغلام شبیرچاچڑ کی وڈیوسو شل میڈیاپروائرل ہوئی تھی جس میں لڑکی نےاپنی برادری کے4افرادکےخلاف الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ اسکےساتھ اجتمائی جنسی زیادتی کی شکایت کی تھی وڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہونے کے بعد گھوٹکی پولیس حرکت میں آگئی تھی متعلقہ تھانہ پرملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرنےبعدمیڈیکل لیٹرجاری کیاگیاتھاجسکی رپوٹ لیبارٹی نےجاری کرتے ہوئے زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے لڑکی کے حاملہ ہونےکاکہاہےجسکے بعدپولیس کی تفتیش میں تیزی آگئی ہےجبکہ اس سےقبل پولیس نے2ملزمان کوگرفتارکرلیاتھا۔