مستونگ (رپورٹ :عطااللہ بلوچ)مستونگ کے علاقہ کردگاپ سے 10 روز بعد گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پرو وائس چانسلر پی ایس ٹو وی سی ڈرائیور بازیاب ہوگئے تفصیلات کے مطابق 14 مئی کو یونیورسٹی آف گوادر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سید منظور احمد پی ایس ٹو وی سی ارشاد احمد بلیدی اور ڈارئیو حاتم کو گوادر سے کوئٹہ کی طرف آتے ہوئے مستونگ کے پہاڑی علاقہ کھڈکوچہ بدرنگ سے سرکاری گاڑی سمیت مسلح افراد نے اغواء کرکے لے گئے تھے ضلعی انتظامیہ پولیس انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کی باحفاظت بازیابی کے لیئے کوشاں رہے تاہم اغواء کاروں نے اتوار کی شام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر اور انکے ساتھی افسران مستونگ کے تحصیل کردگاپ میں چھوڑ دیا گیا جھنیں انتظامیہ نے باحفاظت کوئٹہ منتقل کردیا۔