• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید، اصلاحات کا مطالبہ

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف نے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فور اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے ، پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کہا ہے کہ پائیدار معاشی بحالی کیلئے آزاد اور شفاف انتخابات کے ذریعے منتخب نمائندہ حکومت ناگزیر ہے، مسلسل پانچ بجٹ پیش کئے جانے کے باوجود کوئی بامعنی ساختی اصلاحات متعارف نہیں کرائی گئیں،حکومت آئی ایم ایف کی منظوری بغیر معمول کے مالی فیصلے کرنے کی بھی اہل نہیں رہی، تاہم اس کے باوجود حکومتی اخراجات میں کمی، فضول خرچی کے خاتمے اور معاشی ڈھانچے کی خامیوں کو دور کرنے کیلئے کوئی سنجیدہ اقدام نہیں کیا گیا۔انھوں نے کہ عوام کو معاشی استحکام کے نام پر کم ہوتی آمدن، بے روزگاری اور قوتِ خرید میں مسلسل کمی برداشت کرنا پڑی، جبکہ ملک کمزور معاشی نمو، سرمایہ کے انخلا اور سرمایہ کاری میں کمی جیسے مسائل کا شکار رہا۔ انہوں نے صوبائی سرپلسز کو ’’محض حسابی چال‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی مالی تصویر بہتر دکھانے کیلئے صوبوں کو وسائل واپس کرنے پر مجبور کر رہی ہے، اسکولوں، ہسپتالوں اور مقامی انفراسٹرکچر کے منصوبوں کیلئے فنڈز کم پڑ رہے ہیں، حالانکہ تعلیم اور صحت کے شعبے پہلے ہی شدید دباؤ کا شکار ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید