• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکس بے میڈیا ٹاؤن میں سیوریج، واٹر سپلائی انفرااسٹرکچر کیلئے 32 کروڑ کے ٹینڈر

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی پریس کلب کے اراکین کیلئے الاٹ کردہ ہاکس بے اسکیم 42 میڈیا ٹاؤن کے بلاک 68 اور 3 اے میںانفرااسٹرکچر کی بحالی کیلئے لیاری ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے مجموعی طور پر 32 کروڑ 84 لاکھ روپے سے زائد کے ٹینڈر جاری کر دیئے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق اسکیم 42 کے بلاک 68 میں سیوریج ورک، واٹر سپلائی، آر سی سی ڈرین اور آر سی سی کلورٹس کے انفرااسٹرکچر کی ڈیویلپمنٹ پر مجموعی اخراجات 18 کروڑ 77 لاکھ 11740 روپے خرچ ہوں گے۔
ملک بھر سے سے مزید