• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری یونیورسٹی کی طالبہ ہراسانی کیس میں اعلیٰ حکام سے فوری مداخلت کی اپیل

کراچی( اسٹاف رپورٹر) بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری (بی بی ایس یو ایل) کی طالبہ سارہ حبیب الرحمٰن نے اپنے ہراسگی کیس میں مسلسل قانونی کارروائیوں، ذہنی دباؤ اور مبینہ ہراسانی سے تحفظ کے لیے صدرِ پاکستان، وزیراعظم، چیف جسٹس آف پاکستان، گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری مداخلت کی اپیل کردی ہے۔ دو صفحات پر مشتمل اپیل میں سارہ حبیب الرحمٰن نے مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے بی بی ایس یو ایل کے ایک استاد عبدالرشید ملاح کے خلاف ’’تحفظِ خواتین از ہراسگی ایکٹ 2010‘‘ کے تحت ہراسگی کی شکایت درج کرائی تھی، جس پر مختلف انکوائری کمیٹیوں نے تحقیقات کے بعد ملزم کے خلاف بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور ہراسگی کے الزامات ثابت قرار دیے، جس کے بعد یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے انہیں ملازمت سے برطرف کردیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید