• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گٹر میں گر کر بچی کی ہلاکت، چیئرمین و دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

نوابشاہ( محمد انور شیخ/ بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے ایک ماہ قبل کھلے مین ہول میں گر کر ہلاک پانچ سالہ بچی علینا کے واقعہ پر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اولڈ نوابشاہ کے چیئرمین وائس چیئرمین سمیت پانچ افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے عدالتی ذرائع کے مطابق پانچ سالہ بچی علینہ بنت ذوالفقار شاہ ایک ماہ قبل اولڈ ٹاؤن کے علاقے میں کھلے مین ہول میں گر کر ہلاکہو گئی تھی ورثانے اس واقعے پر احتجاج کیا تاہم پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہیں کیا گیا ورثاء نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں درخواسٹ دی جہاں معزز عدالت نے آج ٹاؤن چیئرمین محمدحیات کاکیپوٹو وائس چیئرمین محمد یعقوب آرائیں اور تین افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے ۔واضح رہے کہ شہر میں کھلے مین ہول میں گر کر متعددبچے اور بچیاں جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ شہریوں کے مطابق کروڑوں روپیہ فنڈز کے باوجود مین ہول پر لکڑی کے ڈھکنلگائے گئے ہیں جو کہ پورے پاکستان میں ایک منفرد نظیر ہے اور اکثر لکڑی کے ڈھکن ٹوٹ کر مین ہول میں گر جانے سے کھلے مین ہول موت کا سبب بن رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید