اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے گندم کا ریٹ 3500 روپے برقرار رکھنے کی پالیسی اور اس پر عملدرآمد کے علاوہ روایتی غیر قانونی گندم کے ذخائر کرنے والوں کے خلاف پنجاب بھر میں کریک ڈاون کے باعث کسانوں کو فی چالیس کلو گرام تک 200 سے 300 روپے تک زائد قیمت مل رہی ہے جبکہ ملک بھر کی گندم منڈیوں میں نرخوں میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔